• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت سی ایس پیز کا مطالعاتی دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت سی ایس پیز کا تھانہ قادر پور راں کا مطالعاتی دورہ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 52 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس میں شامل سی ایس پیز نے تھانہ قادر پور راں کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان کامران عامر خان نے زیر تربیت افسران کو پولیسنگ کے جدید تقاضوں، جرائم کی روک تھام میں مؤثر حکمت عملی، اور تھانے میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر سی ٹی پی اور ڈائریکٹنگ سٹاف ذوالفقار بابر بھی اس مطالعاتی دورے میں شریک تھے۔ زیر تربیت سی ایس پیز نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، جدید تفتیشی نظام اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔تھانہ قادر پور راں کو حال ہی میں جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسمارٹ پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ پولیسنگ کے تحت اس تھانے میں شہریوں کی سہولت اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ای فائلنگ، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، اور بہتر عوامی رابطہ نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
ملتان سے مزید