• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب مانا گینگ کے 4کارندے گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر )پولیس تھانہ حرم گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی موٹر سائیکل سنیچنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب عبدالرحمان عرف مانا گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے 16 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں 8 موبائل فون، 1 موٹر سائیکل، 1 DSLR کیمرہ، 2 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور 30 بور پسٹل معہ گولیاں شامل ہیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے، موٹر سائیکل سنیچنگ اور دیگر جرائم میں ملوث تھے، پولیس نے زیادتی کرنے اور وڈیو بناکر پیسوں کی ڈیمانڈ کرنے کے الزام میں چار افراد نامزد دیگر نامعلوم کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نےٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بدھلہ سنت پولیس کو اسلم نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا ،دریں اثنا حرم گیٹ پولیس کو ہارون رشید دہلی گیٹ پولیس کو عبدالباسط سیتل ماڑی کو محمد عمران صدر جلالپور پولیس کو محمد وسیم ممتاز آباد پولیس کو عدنان اکبر اورقطب پور پولیس کو حسام نے اطلاعات دی جن کے متعلق تصدیق نہ ہوسکی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے 11سالہ بچہ سے اوباش کی مبینہ چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکات کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،بی زیڈ پولیس نے ملزم غلام عباس سے 18لیٹر شراب،ملزم ممتاز سے 30لیٹر ،ملزم خضر حیات سے 8لیٹر شراب،نیوملتان پولیس نے ملزم بشیر احمد سے 560گرام چرس ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم شفقت علی سے 2000گرام ہیروئن ، ملزم ندیم سے 97بوتلیں شراب ،ملزم رمضان سے 9لیٹر شراب جبکہ شاہ شمس پولیس نے ملزم شان مسیح سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نےاغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد اور 10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،الپہ پولیس کو حاجی اللہ دتہ نے بتایا کہ ملزم فرحان نے 30لاکھ کے عوض چیک دیا جو جعلی و بوگس پایا گیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کوتوالی پولیس نے ملزم محمد محبوب سے پسٹل پانچ گولیاں ،ملزم ارسلان سے پسٹل دوگولیاں ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شفقت حسین سے پسٹل ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم شفقت علی سے رائفل گولیاں جبکہ چہلیک پولیس نے ملزم آتش عرف اعجاز سے پسٹل برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید