ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سیداں والا بائی پاس چوک،ماڈل ٹاؤن چوک و اطراف اور ماڈل ٹاؤن ٹی چوک پر تجاوزات کےخلاف بھرپور کارروائی کی، ہیوی مشینری کی مدد سے عارضی و پختہ تجاوزات بصورت شیڈ ،تھڑے و تندور موقع پر ہی مسمار کردیے گئے جب کہ محتسب اعلیٰ پنجاب کی شکایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن گرین بیلٹ میں بنائے گئے شیڈ کو ہٹوا دیا گیا۔