ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے ڈیوٹی کے دوران حادثہ رونماہونے پر4افسران کو معطل کردیا،معطل ہونے والے افسران میں ایگزیکٹو انجینئر کنسٹرکشن میپکو بہاولپور ڈویژن سبحان علی سومرو، ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن بہاولپور محمد نعمان، سیفٹی انسپکٹر شعبہ ہیلتھ، سیفٹی، انوائرمنٹ محمد یاسین اور لائن سپریٹنڈنٹ کنسٹرکشن سب ڈویژن بہاولپور محمد اکرم ساجدشامل ہیں، چاروں معطل ہونے والے افسران کو میپکو ہیڈ کوارٹر اور کانفیڈنشل آفس رپور ٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔