• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزراء فضل شکور اور سید قاسم علی شاہ نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کردیا

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان اور صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے بدھ کے روز ضلع چارسدہ میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا ۔صوبائی وزراء کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزراء کو یونٹ میں دی جانے والی میڈیکل، قانونی معاونت، شیلٹر، سا ئیکلوجیکل سپورٹ، بچوں کی کونسلنگ سمیت دیگر فراہم کی جانے والے سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر فضل شکورخان کا کہنا تھا کہ ضلع چارسدہ میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام سے معاشرے میں بدسلوکی، نظراندازی، بنیادی حقوق سے محرومی اور استحصال کا سامنا کرنے والے بچوں کے حقوق کو محفوظ بنایاجائیگا ۔
پشاور سے مزید