• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی سیکرٹریز کا کیسکو ہیڈ آفس میں اجلاس، بجلی و پانی فراہمی پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی، پارلیمانی سیکرٹری ولی محمد نورزئی کا چیف ایگزیکٹو کیسکویوسف شاہ اور ایم ڈی واسا محمد گل خلجی سے کیسکو ہیڈ آفسز میں کوئٹہ کے شہریوں کو بجلی و پانی کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اجلاس ہوا۔ رمضان سے قبل مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے زیر تکمیل ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کنکشنز کی فراہمی میں کیسکو چیف سے فوری اقدامات کی درخواست کی۔ کیسکو چیف نے بجلی کے تعطل میں درپیش مشکلات اور انکے حل کے لیے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔لیاقت علی لہڑی اور ولی محمد نورزئی نے کوئٹہ کے شہریوں کے پانی و بجلی کے مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر منصوبہ سازی پر زور دیا اور حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔شرکاءکی جانب سے مشترکہ کوششوں باہمی تعاون پر اتفاق ہوا۔
کوئٹہ سے مزید