اسلام آباد (رانا غلام قادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعت‘ زراعت آئی ٹی کی ترقی‘ روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام کیلئے کوشاں ہیں‘ ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے‘ معیشت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے مزید محنت کیلئے پر عزم ہیں‘ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں کیا۔ادھر وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کےتحت 39 لاکھ خاندانوں کو پانچ پانچ ہزار نقد رقم دینےکی تجویز زیر غور ہے۔ مستحقین کا ڈیٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیا جائے گا۔