کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم کے فلائی پاسٹ نے نیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کو چار چاند لگا دیئے۔ایف سولہ اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی شرکت، پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم نے فضامیں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی اور خاتون اول آصفہ زرداری کے ہمراہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔صدر پاکستان سے پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ملاقات کی۔سرفراز احمد ٹرافی کے ساتھ میدان میں داخل ہوئے۔تقریب کے آغاز کے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے قومی ترانے بجائے گئے۔فلائی پاسٹ کے مناظر سے شائقین نے دل موہ لئے۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تزئن و آرائش کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، 2017 میں چیمپینز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا سرفراز احمد تماشائیوں کی تمام تر توجہ کا مرکز تھے وہ پاک بھارت میچ کے لئے دبئی میں بھی آئی سی سی کے مہمان ہوں گے۔