اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)افغان حکومت کی اسلام آباد/راولپنڈی میں مقیم افغان پناگزینوں کے قیام میں توسیع کی درخواست، پاکستان نے مسترد کردی 28فروری تک جڑواں شہروں سے نکل جانے کا حکم،جائز ویزے کے حامل غیر ملکی قیام کر سکیں گے ایسے افغان جن کے پاس کسی دوسرے ملک جانے کی دستاویز ہونگی 31 مارچ تک یہاں رہ سکیں گے،اقوام متحدہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی،سلامتی کے اداروں نے افغان باشندوں اور انکے ٹھکا نوں اور اقامت گاہوں کی فہرست اور تفصیلات تیار کرلیں ،افغان باشندوں کے دھائیوں کے قیام سے پاکستان کی معیشت و معاشرت پر غیر معمولی بوجھ پڑا ہے۔