• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی انصاف کا دن وزیراعظم کا پیغام

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین، اسلامی اصولوں کے مطابق، بلا امتیاز، سب کیلئے سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے،ہم نے اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر پروگرام متعارف کرائے ہیں۔ ہم ان تعصبات کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جوانسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ اس میں صنفی بنیاد پر تشدد کی اصلاحات، جیلوں میں اصلاحات، اور بچوں کے تحفظ کی پالیسیاں اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید