• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے طلبہ، بزرگ شہری و اسپیشل افراد کیلئے مفت سفر

لاہور (اے پی پی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے مقرر کرنے اورطلبہ،بزرگ شہری وسپیشل افراد کیلئے مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ الیکٹروبس سروس پائلٹ پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ اگست میں مزید 500الیکٹرک بسیں لانے اور فیصل آباد وگوجرانوالہ میں بھی اگلے مالی سال تک میٹروبس شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے طلبہ کو ایک لاکھ جدید الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان کا اعادہ اور چینی کمپنیوں کو پنجا ب میں الیکٹرک بائیک کی اسمبلنگ شروع کرنے کی دعوت دی۔

اہم خبریں سے مزید