اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بڑھانے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں،ایسے اقدامات سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بحرین کی مجلس النواب کے سپیکر احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد سےملاقات کے دوران کیا۔