کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال بیانیہ یا کارکردگی؟ سیاست میں کیا زیادہ اہم؟ کیا مریم نواز کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ قبولیت کے بغیر پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے ،کارکردگی اور بیانیہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر اہمیت نہیں رکھتا،تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ پاکستان میں جو لیڈر طاقتور حلقوں کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اسے مقبولیت اور ووٹ ملتا ہے۔عمران خان کو جتنا عرصے جیل میں رکھیں گے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا رہے گا، تجزیہ کارریما عمر نے کہا کہ اگر کارکردگی سے ووٹ حاصل کرنا ہے تو اس کے لئے بھی بیانیہ بنانا ہوتا ہے۔