اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) عالمی فیشن آئیکون پروفیسر جمی چو پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ، ان کے پاکستان کے دورے کا اہتمام پاکستانی نژاد برطانوی معروف ماہر تعلیم اور بزنس مین پروفیسر سرورخواجہ نے کیا ہے ، پروفیسر جمی چوعالمی سطح پر فیشن کی دنیا میں لیجنڈری نام ہیں جو 19فروری سے 22فروری کے دوران پاکستان کے دورے پر آئے ہیں ، پروفیسر جمی چو نے لندن میں فیشن سے متعلق جمی چو اکیڈمی قائم کی ہےجہاں وہ نوجوان نسل کو ڈیزائنرسے متعلق تعلیم و تربیت فراہم کررہے ہیں ، پاکستانی نثراد معرف ماہرین تعلیم ، انٹر پرنیور پروفیسر سرور خواجہ بھی ان کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کررہےہیں، پروفیسر خواجہ نے برطانیہ میں سٹریٹجی اینڈ نالج حب ( دی ایس کےحب)کے بانی چیئرمین ہیں اور تعلیم ، ٹیکنالوجی ، فیشن اکیڈمی، صحت ، ریسرچ ، رئیل سٹیٹ اور بزنس کنسلٹنسی کے حوالے سے ایک معتبر نام ہے ،پروفیسر جمی چو اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی ڈیزائنرز، انٹرپرنیورز اور کریٹو نوجوانوں کو عالمی فیشن انڈسٹری میں مقام بنانے کا منفرد موقع فراہم کریگا، اپنے دورے کے دوران پروفیسر جمی چو تاریخی مقامات کا دورہ کرینگے اور کاروباری لیڈرز ، کریٹو پروفیشنل، کارپوریٹ ایگزیکٹو، سفارتکارں سے ملاقاتیں کرینگے۔