• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات، اپوزیشن کا وفد آج ملاقات کرے گا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات، اپوزیشن کاوفد آج ملاقات کریگا،عدلیہ میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات ضروری ،ملاقاتوں سے سیاسی استحکام،عدلیہ پر عوامی اعتماد بحال ہو گا، سپریم کورٹ باایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان ،جسٹس یحیٰ آفریدی سے ملاقات میں انہیں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن اور ملک بھر کی قانون دان کمیونٹی کی جانب سے ایک مضبوط عدالتی نظام بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اعادہ کیا ہے ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق صدر بار میاںروئف عطاء کی دیگر وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیااورچیف جسٹس سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ملاقات کو سراہا گیا ،اعلامیہ کے مطابق عدلیہ میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کیلئے نہایت ضروری تھی ،عدالتوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس وزیراعظم کے بعد اپوزیشن کے وفد سے بھی آج ملاقات کرینگے، ان ملاقاتوں سے سیاسی استحکام اور عدلیہ پر عوامی اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔ دریں اثناچیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہاہے کہ قانون دان برادری کے تعاون کے بغیر موثر نظام انصاف ممکن نہیں ہے ، بنچ اور بار کی اجتماعی دانش عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید