اسلام آباد( کامرس رپور ٹر )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی چمپینئز ٹرافی2025 کے تناظر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیے انکم ٹیکس استثنی ٰ دینے کی منظوری دے دی ، استثنی ٰ عالمی کھیلوں کے انعقاد کی میزبانی کے باعث دیا گیا، ٹیکس ریونیو کا کوئی نقصان متوقع نہیں یہ ٹیکس استثنی ٰ عالمی کھیلوں کے انعقاد کی میزبانی کے باعث دیا گیا ہے جو بین الاقوامی پریکٹس ہے، پاکستان اور آئی سی سی ے مابین میزبانی کے معاہدے کے تحت آئی سی سی ریونیو ، آئی سی سی کی ذیلی اداروں ، آفیشیل ، نان ریذیڈنت وفود کی آمدن سےکوئی ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا تاہم پاکستانی باشندوں بشمول پاکستان کرکٹ بورڈ پر ٹورنامنٹ کی آمدن پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے کوئی استثنی ٰ حاصل نہیں ہوگا۔