• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، چو ہڑ بازار میں سینکڑوں مسمار

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈکے شعبہ انسداد تجاوزات عملے نے چوہڑ بازار میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن میں دکانوں کے باہر سینکڑوں غیرقانونی شیڈ،تھڑے، سائن بورڈز ، لوہے کےجنگلے ،ٹھیے مسمار کردئیے۔ ایڈیشنل سی ای او ارشد خان اورڈپٹی سی ا ی او ناصر کمال نے آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن میں ہیوی مشینری کااستعمال کیاگیا۔ دریں اثناء دریں اثناء بیریر نمبر ایک واہ کینٹ اور بیریر نمبر دو کے علاقہ میں بھی تجاوزات کو ختم کروا دیا گیا۔کینٹ بورڈ واہ کے دوسرے علاقوں میں تجاوزات کرنے والوں کو اخری وارننگ دے دی گئی ۔انفورسمنٹ سکواڈ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سید پور روڈ پر تجاوزات کا صفایا کر دیا۔ تھانہ بنی  کی پولیس کے تعاون سے متعدد تجاوزات، غیر قانونی  تعمیر شدہ شیڈز، ریمپ اور باڑیں  مسمار کردیں گئیں۔
اسلام آباد سے مزید