• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا گیا

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کرکٹ سٹیڈیم شاہی باغ رکھ دیا ہے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں جمعے کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انتظامی سیکریٹریز اور ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی۔ کابینہ نے رمضان/عید امدادی پیکیج کے لئے فنڈکی منظوری دے دی۔
اہم خبریں سے مزید