لاہور(نمائندہ جنگ)22بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے ۔ کراچی ملیر لانڈھی کی جیل میں قید 22بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے بعد بھارت روانہ کرنے کے لیے لاہور منتقل کیا گیاایدھی حکام کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔