اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چین کی یونیورسٹی کے ساتھ جوائنٹ ریسرچ لیبارٹری برائے تحقیق نیچرل میڈیسن کیلئے کراچی یونیورسٹی میں موجود ادارے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کو جبکہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کو سمارٹ ایگریکلچر پر جائنٹ لیبارٹریاں بنانے کیلئے لیٹرز آف سپورٹ جاری کر دیئے ہیں ،دونوں منصوبوں کیلئے فنڈنگ چین کیطرف سے بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹو کے تحت کی جائے گی اس مقصد کے لئے تمام فنڈنگ چین کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹو کے تحت کی جائے گی،جوائنٹ ریسرچ لیبارٹری برائے تحقیق نیچرل میڈیسن منصوبہ کے تحت پوری دنیا میں تقریباً ایک سو اس قسم کی جائنٹ ریسرچ لیبارٹریز بنائی جا رہی ہیں ۔