• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک، صدر اور وزیراعظم کا خراج تحسین

اسلام آباد(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، صدر اور وزیر اعظم کا خراج تحسین، خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں آپریشن کیا پاکستانی فوج کے دستوں نےمشتر کہ کارروائی کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا‘۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج21فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مثر کارروائی کرتے ہوئے 6خوارج کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین فورسسز نے کاروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا پاکستان کی بہادر افواج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید