کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنا دیا۔لاہور میں دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 707 رنز اسکور کئے ۔اس سے قبل 2017 میں بھارتاور سری لنکا کے میچ میں مجموعی طور پر 643 رنز بنے تھے، چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں انگلینڈ 350 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بنی آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 350 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم ہوگئی۔ میچ کے بعد انگلش کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ میچ بہت اچھا ہوا،ساڑھے تین سو سے زائد رنز دونوں اننگز میں بنے ۔ بین ڈکٹ نے اچھی اننگز کھیلی ۔ سارا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہے ۔ انہوں نے بہت اچھا مینیج کیا ۔ مجھے اپنی ٹیم پر یقین اور پرفارمنس پر فخر ہے۔ اگلے دونوں میچز ہمیں جیتنا ہوں گے ۔ بعض اوقات آپ بہت اچھا کھیلتے ہیں لیکن حریف ٹیم کریڈٹ لے جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہائی اسکورنگ میچ میں باؤنڈریز روکنا پڑتی ہیں اور مواقع سے فائدہ اٹھانا پڑتا ہے رنز کا فلو روکیں تو میچ میں واپس آیا جا سکتا ہے۔ الیکس کیری اور جوش انگلس کی اچھی پارٹنر شپ رہیبین ڈکٹ اچھی فارم میں ہیں، ڈبل سنچری بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بولنگ میں ہم کم نہیں، حریف ٹیم کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے جوش انگلس نے اچھی اننگز کھیلی۔