• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے میچ عام، سنچری اسکور کرنے کا دل ہے، شبمن گل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے، بدقسمتی سے اپنا پہلا میچ ہار گئی، مگر پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت وائرل بخار میں مبتلا ہیں ، ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ ہفتے کو دبئی میں پریس کانفرنس میں شبمن گل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کیلئے بڑے ہوتے ہیں، میچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا میڈیا کا کام ہے، اس پر ہمارا کنٹرول نہیں۔ پاکستان کے خلاف یقیناً سنچری کرنے کا دل ہے، ہر میچ میں بڑا اسکور کرنے کا ارادہ ہوتا ہے۔ دبئی کی پیچ پر 280 یا 300 کا اسکور بہت اچھا ہوگا اور اضافی خطرہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ، وکٹ پر موجود رہیں تو اسکور بن جاتا ہے۔ پاک بھارت میچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، پچھلے میچ میں اوس نہیں تھی، مگر بیٹنگ میں مشکل ضرور ہوئی، اسٹرائیک روٹیٹ کریں تو جیتنا آسان ہوگا۔ خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت جمعرات کو بنگلہ دیش کیخلاف افتتاحی میچ کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز بھی محروم رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید