کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی سے روانہ ہوگئیں۔اس طرح اب کراچی میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی کوئی ٹیم نہیں ۔افغانستان کی ٹیم لاہور اور جنوبی افریقی ٹیم راولپنڈی جائے گی۔ افغانستان کی ٹیم دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف 26 فروری کو کھیلے گی جنوبی افریقا 25 فروری کو پنڈی میں آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگی۔