کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایکسکلوزیو ٹکٹوں کی بھی فروخت مکمل ہوگئی۔ 50 ہزار درہم مالیت والا چار میچ دیکھنے کا ’’خصوصی پیکیج‘‘ بھی بک گیا۔ خصوصی پیکیج خریدنے والے شائقین وی آئی پی سوئٹ میں پاک بھارت میچ، بھارت نیوزی میچ اور سیمی فائنل دیکھ سکیں گے۔