• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم پاکستان کی مہمان نوازی سے محروم ہوگئی، محسن نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتے کو دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن دیکھا۔ دریں اثنا ایک انٹرویو میں محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پی سی بی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ بھارت کی پاکستان سے غیر موجودگی شائقین، نشریاتی اداروں، میڈیا اور خود ٹورنامنٹ کیلئے نقصان ہے۔ لیکن یہ بھارتی کھلاڑیوں کیلئے  گرمجوشی، محبت اور مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کا ایک کھو جانے والا موقع بھی ہے جو پاکستان نے ہمیشہ دورہ کرنے والی ٹیموں کو فراہم کیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کی حیثیت اس کی تصدیق کرنے کا موقع ہے، جو اعلیٰ سطح پر کثیر ملکی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔ جس سے آئی سی سی کے مزید بڑے ایونٹس مل سکتے ہیں۔ پاکستان نے 2019 سے کرکٹ کھیلنے والے تمام بڑے ممالک کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی ہے،بشمول انگلینڈ اور نیوزی لینڈ، جنہوں نے 2022 کے بعد سے تین بار دورہ کیا۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے اعلیٰ سیکورٹی ایجنسیوں کے تعاون سے تیار کیے گئے ہمارے حفاظتی پروٹوکول کو کھلاڑیوں، ان کے متعلقہ بورڈز اور آزاد ماہرین نے سراہا۔ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے یادگار ٹورنامنٹ  یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اسپورٹس سے مزید