کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی بحالی اور صدارتی انتخاب سے متعلق پی ایف ایف کانگریس کا لاہور میں ہونے والا غیرمعمولی اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔ امکان ہے کانگریس اراکین پی ایف ایف آئین میں ترامیم سے متعلق فیفا کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخاب کا معاملہ طے فیڈریشن سے پابندی ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اجلاس میں پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی کا معاملہ اور صدارتی انتخاب سے متعلق ترامیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے۔ پی ایف ایف بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا اوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔