• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی پیسر اپنی ٹیم کیخلاف پاکستان کی فتح کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق فاسٹ بولر اتل واسن نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خواہش کردی، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اچھا کھیلے تو ان فتح ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنادے گی۔ اگر آپ پاکستان کو جیتنے نہیں دیتے تو کیا فائدہ؟ یہ فلموں کی طرح ہے جہاں امیتابھ بچن دشمنوں کو آسانی سے شکست دیتے رہتے ہیں تو دیکھنے میں کوئی سنسنی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب سابق بھارت اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم آسٹریلیا یا پاکستان نہیں تھی کہ جس سے بھارت کو ڈر لگتا۔ مجھے نہیں لگتا کہ میچ میں بھارتی ٹیم کے مداحوں میں کوئی تناؤ پیدا ہوا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش ہے اور آپ لوگ مجھے ان کی اتنی تعریف کرنے پر مجبور کررہے ہیں جیسے وہ کوئی ناقابل یقین ٹیم ہو۔

اسپورٹس سے مزید