راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے گرفتار ساٹھ ملزمان کو جوڈیشل کر دیا۔ وارث خان پولیس نے تحریک انصاف کی کال پر گزشتہ برس ہونے والے احتجاج کے بعد پانچ اکتوبر کو دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت درج مقدمہ میں ان ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا ۔ علاوہ ازیں عدالت نے گزشتہ برس پچیس نومبر کو دی گئی تحریک انصاف کی کال پر ہونے والے احتجاج کے بعد حراست میں لئے گئے ملزم عارض خان کی سات مقدمات میں میڈیکل گرائونڈ پر ضمانت منظور کرلی۔