• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری بوستان خان روڈ پر گیس حکام کی کھدائی وبال جان بن گئی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چکلالہ اسکیم تھری چوہدری بوستان خان روڈ پر محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کی گئی کھدائی دکان داروں کیلئے وبال جان بن گئی۔ گیس پائپ لائن ڈالنے کی غرض سے کی گئی کھدائی کو دوبارہ نہ بھرنے کی وجہ سے سڑک مزید تنگ ہو گئی۔ تاجروں نے کہا کہ سوئی ناردرن حکام کی جانب سے کھدائی اور پائپ لائن ڈالنے کے بعد سڑک کی مرمت کا کام روایتی طور پر ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔ دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں پر کئے جانے والے گڑھے بھرنے پر مجبور ہیں۔ ادہر گرجا روڈ اور کمال آباد کے علاقوں میں بھی  گیس پائپ لائن ڈالنے کے بعد سڑکیں مرمت نہ کئے جانے سے سڑکیں تباہ ہو چکیں اور عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اسلام آباد سے مزید