راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے کانسٹیبل فیصل شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ملزم سمیت دوملزموں کو گرفتار کرلیاجب کہ دوملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مشکوک موٹر سائیکلوں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،۔واقعہ میں زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی جب کہ گرفتار ہونے والے دوسرے ملزم کانام طارق بتایاجاتاہے ۔