• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے شادی شدہ خاتون سمیت 8 لڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے8لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو ظہیر احمد نے بتایا کہ اس کی بیوی (الف) بی بی کو افضال، سمیہ زوجہ ظفر اور ظفراعوان اغواء کر کے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اشرف نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ز) عمر12سال کو عامر شہزاد نے اغواء کر لیا ۔تھانہ نصیرآباد کو شیخ عبد القادر نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ح)عمر 18سال 18فروری کو ریاض سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی اس کے بعد میری بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔ تھانہ ریس کورس کو دانش عمر نے بتایاکہ اس کی بیوی (ر) مدعی عدم موجودگی میں بنا بتائے 8 تولہ طلائی زیورات اور 20 ہزار روپے سمیت اپنی والدہ کی پشت پناہی اور یونس مشتاق کے بہکانے پر غائب ہے ۔تھانہ سول لائنزکو بینش سہیل نے بتایاکہ اس کی بڑی بیٹی (ف) عمر 17سال یونیورسٹی گئی جو نہ تو یونیورسٹی پہنچی اور ہی گھر واپس آئی جس کہ نمبر سے میسج آیا کہ 4 بجے آجاؤں گی ، اس کے بعد فون بند ہوگیا ۔حسنین ولد واجد کے گھر والوں نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جو میں نے انکار کر دیا۔ میں نے اپنی بیٹی کا رشتہ احتشام عباس کو دیا ہوا ہے ۔معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ حسنین نامی لڑکا کراچی سے احد ولد شاہد کے گھر آیا ہوا ہے اور حسنین نے احد،شاہد ولد حنیف اور صائمہ زوجہ شاہد کیساتھ ملکر میری بیٹی کو اغواء کرلیا ۔تھانہ سول لائنزکو تاج محمود نے بتایا سائل کی بیٹی (الف) تنسیخ نکاح کے دعویٰ میں سائل اور واجب ولد غلام حیدر کے ہمراہ بیان دینے آئی ۔جب عدالت میں بیان دے کرواپس گھر جانے کے لئے آرہے تھے تو اسی اثناء میں کیری ڈبہ آیاجس میں موجود دونقاب پوش ،ڈرائیور اورایک لڑکی سائل کی بیٹی کو گھسیٹ کر کیری ڈبہ میں ڈال کراغواء کر کے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو فضیلت بی بی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (الف)عمر 21 سال سکول گئی جو واپس نہ آئی ۔ تھانہ روات کو صفیہ بی بی نے بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی (ش) بی بی عمر 17 سال گھر سے کچھ سامان لینے مارکیٹ گئی اور واپس نہ آئی ۔
اسلام آباد سے مزید