راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔ تھانہ ائرپورٹ کو ظفر اقبال نے بتایاکہ میرا سالا اسمار افراز موٹرسائیکل پر فرحان نسیم اور ذیشان کو بٹھا کر کام کے سلسلے میں کچہری کی طرف جا رہا تھا کہ عسکری 5گیٹ یوٹرن پر پیچھے سے نا معلوم گاڑی کے ہٹ کرنے پر تینوں موٹرسائیکل سوار گر کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے ۔ حادثہ میں اسمار افراز کی موت ہو گئی ۔ دریں اثناء اڈیالہ جیل کا حوالاتی ہسپتال میں دم توڑ گیا،جیل ذرائع کے مطابق 18سالہ حبیب الرحمٰن جو 7اے ٹی اے ،قتل ،اغوا کے مقدمہ میں جوڈیشل ہوکر اڈیالہ جیل منتقل کیاگیاتھا اور زخمی ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں زیرعلاج تھا ہفتہ کو دم توڑگیا۔