اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے کوہاٹ زون نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ۔ایجنٹوں کی شناخت شفیع اللہ اور خورشید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو وزیرستان پلازہ، صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر کابل سے سعودی عرب اسمگل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔