راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 26موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔5افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،7موٹر سائیکلوں،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ کھنہ کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر ایک موٹرسائیکل چھین لیاگیا،گزشتہ روزاسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی چار اور رابری کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر انیس احمد سے موٹر سائیکل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد حسین سے ایک لاکھ 52 ہزار 640 روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ دیگر وارداتوں مین گن پوائنٹ پر 6موبائل چھین لئے گئے ۔ امر پورہ میں علی رضا کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے اور اڑھائی تولےطلائی زیورات،شکریال میں عبدالوحید کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی5لاکھ روپے،ایوب پارک میں ذکی اللہ کاموبائل اور پرس جس میں پانچ ہزار روپے تھےچوری ہو گئے۔بحریہ فیز8میں2موٹرسائیکل سوار عمر رضا کے بھائی کا موٹرسائیکل،کیش اور موبائل چھین لے گئے۔