اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) پنجاب پولیس کے 284 ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو ترقیاں دینے کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ترقی کیلئے پروموشن بورڈ منعقد کرنےکا حکم دیا ہے۔ ڈی پی سی سے 24ڈی ایس پیز اور 260 انسپکٹرز کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کیلئے سفارشات دی گئی ہیں ۔ 1998ء کے 24 پروبیشرز انسپکٹرز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے کریمنل و دیگر ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔