راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر علی ناصر رضوی نے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے کیپٹل پولیس کے 5ہزار آٹھ سو اہلکار و افسران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے سیکیورٹی انتظامات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر مامور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی اور کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کے متعلق پلان پر بریفنگ دی ۔ دریں اثناء چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت بھی جائزہ اجلاس ہوا جس میں پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں میچزکے دوران ٹریفک روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے اس اہم ایونٹ کے لئے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ۔