• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے آواز اٹھائے، مشتاق احمد خان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید وبند کو آٹھ ہزار دن گزرنے پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی 8ہزار دن سے بے گناہ امریکہ کے ایک ٹارچر سیل میںہے ۔میں پوری قوم سے کہتا ہوں اس کے لئے ایک ہوجاؤ اور مل کر اس کے لئے آوازاٹھاؤ۔اس موقع پر ماریہ پراچہ ،مولانا خطیب الرحمٰن ،پختون جرگہ کے حاجی دلاور خان ،متحدہ طلبہ محاذ کے بلال ربانی ،ماہرتعلیم غلام نبی سینا اور دیگر نےبھی خطاب کیا۔پریس کلب کے سامنے دھرنادیاگیا اور پریس کلب سے انڈرپاس تک مارچ بھی کیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید