اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )جڑواں شہروں کی پولیس نے 48گھنٹوں کے دوران غیر قا نونی اسلحہ ، منشیا ت فروشی اور قتل میں ملوث35ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ۔ اسلام آباد پولیس نے23 ملزمان کے قبضے1580 گرام چرس، 1071گرام ہیر وئن،662 گرام آئس، 88بو تلیں شراب، 12 پستول اورایک رائفل برآمد کرلی۔وارث خان پولیس نے2 رکنی بائیک لفٹر گینگ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ ، آراے بازار پولیس نے بھی 2 رکنی گینگ سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کئے۔