• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگہبان رمضان پروجیکٹ، 30 لاکھ خاندانوں کو رقم پے آرڈر سے فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے 25فروری سے "نگہبان رمضان پروجیکٹ 2025" کے تحت تیس لاکھ کم آمدن والے مستحق خاندانوں کو دس ہزار روپے بنک پے آرڈر کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے کے تحت بنک آف پنجاب لاہور پاکستان پوسٹ آفس کو روزانہ 5 لاکھ پے آرڈرز لاہور سے انشورڈ لیٹرز کی صورت میں جاری کرے گا اور پاکستان پوسٹ انہیں پنجاب بھر میں مستحقین تک پہنچائے گا۔محکمہ ڈاک کے ڈائریکٹر جنرل سمیع اللہ خان کی ہدایت پر بکنگ، پراسیسنگ اور خصوصی ترسیل کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پراجیکٹ کی تکمیل تک پنجاب میں واقع ڈاکخانوں کے تمام عملے کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید