• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کی بیٹی کیخلاف حادثے میں شہری کی مبینہ ہلاکت کے کیس میں فریقین کو نوٹس

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عدنان یوسف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد خان کی بیٹی شانزے ملک کیخلاف حادثے میں شہری کی مبینہ ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران مدعی مقدمہ رفاقت علی اپنے وکیل جبکہ ملزمہ کی جانب سے محمد صدیق اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ہوئے۔ محمد صدیق اعوان ایڈووکیٹ نے ملزمہ شانزے ملک کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور بریت کی درخواستیں دائرکیں۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید