• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرم ناک کارکردگی، پاکستان کا سفر پانچویں میچ میں ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرم ناک کارکردگی ،پاکستان کا سفرپانچویں میچ میں ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، 14ارب کی لاگت سے اسٹیڈیم اسٹیٹ آف دی آرٹ بنے، گراونڈ میں تماشائیوں کو لانا چیلنج ہوگا ۔ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کیلئے کئی مہینوں کی محنت اور تیاریوں کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے ساتھ پاکستان کا سفر ٹورنامنٹ کے پانچویں دن اور پانچویں میچ میں ختم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔14ارب روپے کی لاگت سے پاکستان کے اسٹیڈیم اسٹیٹ آف دی آرٹ بنے لیکن پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ان گراونڈز میں تماشائیوں کو لانا پی سی بی کے لئے چیلنج ہوگا کیوں کہ شائقین کرکٹ سخت ناراض ہیں اور پی سی بی آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کررہے ہیں۔تکنیکی اعتبار سے پاکستان کے لئے امید کی ہلکی کرن اب بھی موجود ہے اگر بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ کو پیر کو پنڈی میں شکست دے اور نیوزی لینڈ بھارت سے بھی ہار جائے۔ پاکستان کو جمعرات کو بنگلہ دیش کو آخری میچ میں شکست دینا ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید