• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ون ڈے میچوں میں بھارت کیخلاف پاکستان کا اوسط مجموعی اسکور186 ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)2017میں لندن میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کے بعد انڈیا کیخلاف آخری پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچوں میں پاکستان کا اوسط ٹوٹل اسکور186 ہے۔فروری کے مہینے میں پاکستان نے پانچ ون ڈے کھیلے ایک جیتا اور چار میں اسے شکست ہوئی۔پاکستان نے حارث روف،شاہین آفریدی نسیم شاہ اور ابرار احمد کے ساتھ پانچویں بولر کا کردار پارٹ ٹائم اسپنرز خوش دل شاہ اور سلمان آغا کو دیا۔دونوں نے 58.4اوورز کرائے اور دو وکٹیں 165کی اوسط سے حاصل کیں۔ جس سے ٹیم انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید