• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل، ممکنات موجود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل، ممکنات موجود ، نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش اور بھارت سے شکست اور پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف فتح سے امکان ہوگا، آج بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ سےشکست ہوئی تو گرین شرٹس اپنی ہی سجائی پارٹی سے آوٹ ہوجائیگا۔ ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے بعدپاکستان کا سفر ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ میزبان ٹیم تیسرا اور آخری گروپ میچ جمعرات کو پنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔دومیچوں میں بدترین کارکردگی کے بعد شکست سے دوچار ہونیوالی پاکستانی ٹیم کیلئے امید کی ہلکی کرن اب بھی موجود ہے یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی بظاہر مشکل، مگر ممکنات اب بھی موجود ہیں۔پیر کو نیوزی لینڈ جیت گیا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے آوٹ ہوجائیگا۔ اگر پیر کو پنڈی میں بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو ہرادے،نیوزی لینڈ بھارت سے بھی ہار جائے اور پاکستان بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دے دے تو سیمی فائنل تک رسائی ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید