لنڈی کوتل (نمائندہ جنگ )مذاکرات بےنتیجہ ختم ،پاک افغان بارڈر بدستور تیسرے روز بھی بند رہا ۔
ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں ، تازہ سبزیاں اور پھل خراب ہونےکاخدشہ،ساما ن سےطورخم کی سرحدی گزرگاہ کی بندش کے بارے میں پاکستانی حکام یا متعلقہ اداروں نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
پاک افغان بارڈر طورخم زیروپوائینٹ پر دونوں ممالک سیکورٹی حکام کے درمیان بارڈر کی بندش اور کشیدگی کے حوالے سے پہلا میٹنگ سیشن ختم ،طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کی پیدل آمدورفت کے لئے بدستور تیسرے روز بھی بند ہے۔
گزرگاہ کی بندش سے سرحد کے دونوں طرف تجارتی سامان سے لدے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ان ٹرکوں کے مالکان اور دیگر تاجروں کے مطابق رکی ہوئی گاڑیوں میں تازہ سبزیاں اور پھل لدے ہوئے ہیں۔
سرکاری طور پر طورخم کی سرحدی گزرگاہ کی بندش کے بارے میں پاکستانی حکام یا متعلقہ اداروں نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ تازہ سبزیاں اور پھل خراب ہونےکاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔