اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اعظم نذیر تارڑپارلیمان کو سب سے زیادہ وقت دینے / بولنے والوں میں سر فہرست ، خواجہ آصف دوسرے ،قیصر احمد شیخ کی 67 سیشنز میں شرکت ،بولنےوالوں میں وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ تیسرے نمبر پر ، محسن نقوی نے صرف 12 منٹ تقریر کی، سینٹر احمد چیمہ صرف ایک منٹ بولے ، پِلڈاٹ نے پہلے سال میں وفاقی وزراء کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کر دی، پِلڈاٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔۔پِلڈاٹ نے معروضی معیار کے پیرامیٹرز کا استعمال کیا ہے جن میں پارلیمنٹ میں وزراء کی حاضری اور پارلیمانی سیشن کے دور وہ ایوان میں کتنا بو لےاس کا جائزہ لیا ۔پِلڈٹ کے تجزیہ کے مطابق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پارلیمنٹ میں اپنی کارکردگی کے لحاظ سے وفاقی کابینہ کے سب سے زیادہ بااثر اور موثر ممبر کے طور پر ابھرے۔