• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی کرکٹ کو سیاست نے تباہ کردیا، رانا ثناء اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور، صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ،رانا ثناء اللہ نےکہا کہ ماہرین کرکٹ کا یہ تجزیہ درست ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کو سیاست نے تباہ کردیا، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ پاکستان ایم او یوز کا قبرستان ہے اعلان ہوجاتا ہے آتا کچھ نہیں ہے، سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، اختر حسین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ اس لئے دیا ہے کہ کئی چیزیں میرے سامنے آئیں۔خاص طور پر جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفرز ہوئی ہیں ۔کسی جج کو دوسرے ہائی کورٹ میں لے جاکر سینئر ترین بنانا اس نیت کے ساتھ کے وہ چیف جسٹس بنے گایہ غلط ہے۔اس سے چیف جسٹس آف پاکستان بھی اتفاق نہیں کرتے تھے۔ان کی اپنی ذاتی رائے میں بھی یہ غلط تھا۔کئی چیزوں پر میرا اختلاف تھا۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور، صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ،رانا ثناء اللہ نےکہا کہ ماہرین کرکٹ کا یہ تجزیہ درست ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کو سیاست نے تباہ کردیا۔

اہم خبریں سے مزید