• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ، گھوڑوں کی افزائش نسل پر بریفنگ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ کیا ، صدر مملکت کو گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی ، صدر مملکت کو مونا ڈپو میں موجود مختلف نسل کے گھوڑوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا، واضح رہے کہ مونا ڈپو تقریباً 150 سالہ قدیم ہے، صدر مملکت نے زیرِ افزائش مختلف نسل کے گھوڑے دیکھے اور نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں مونا ڈپو کے کردار کو سراہا ۔
اہم خبریں سے مزید