• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور کالونی، بیروز گاری سے تنگ شخص خود کو آگ لگانے سے جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی تھانہ کی حدود منظور کالونی عید گاہ کے قریب گھر میں 58سالہ ظفر نے کمرے کا دروازہ بند کرکے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جس کے باعث وہ جھلس کر ہلاک ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر سوتیلے بیٹے 17سالہ اعظم نے موقع پرپہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کرآگ بھجانے کی کوشش کی جس میں وہ بھی جھلس کر زخمی ہوگیا،واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاورں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی نوجوان کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی طویل عرصہ سے بیروز گار تھا اس پر گھر کا 10 ماہ کا کرایہ اور بجلی کا پونے 2 لاکھ روپے واجب الادا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خود کشی کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید