کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور شادی لان کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ، عباسی شہید اسپتال میں متوفی کی شناخت 18 سالہ وہاج جبکہ زخمیوں کی 17 سالہ ہادی اور 17 سالہ اسید کے نام سے ہوئی ، زخمی نوجوان اسید نے بتایا کہ ہم چار دوست دو موٹر سائیکلوں پر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کار نے ہماری موٹر سائیکلوں کو اور ٹیک کیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں اور وہاج کا سر روڈ پر کھڑی پک اپ پر لگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ہادی پک اپ کے نیچے گھس گیا،متوفی وہاج کے ماموں نے بتایا کہ متوفی میٹرک کا طالب علم اور یتیم اپنے گھر کا بڑا بیٹا ،والد کا انتقال پچپن میں ہوگیا تھا۔